دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری،لاہور کس پوزیشن پر ؟ جانیں

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صوبائی دارالحکومت لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 164 ریکارڈ کی گئی ۔ پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 164 کے ساتھ پہلے نمبر پر لاہور آلودہ قرار دیا گیا ۔

یو ایس قونصلیٹ 161 , عسکری دس 156 ، جوہر ٹاؤن 154 , اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ۔ لاہور میں گرمی محسوس کی جانے لگی ،درجہ حرارت بھی 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ شہر میں بارش کے امکانات موجود ہیں ۔ محکمہ ماحولیات کاکہنا ہے کہ لاہور کے رہائشی شجرکاری کو فروغ دیں اورفضا کو صاف ستھرا رکھیں۔