عمران خان کی لاہور واپسی، زمان پارک کا کنٹرول کس نے سنبھال لیا؟ اہم خبر آگئی

شلاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے ورکرز نے دوبارہ زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا، پولیس آپریشن کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان کی لاہور آمد سے قبل ہی کینال روڈ پر دوبارہ رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ زمان پارک پولیس آپریشن پر نگران حکومت کا ردعمل آ گیا۔ نگران وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ زمان پارک سے نو گو ایریا ختم کر رہے ہیں۔

عامر میر نے مزید کہا کہ پولیس پر حملوں کے باعث مختلف مقدمات درج کیے گئے تھے،پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ زمان پارک کے باہر تجاوزات کیخلاف پولیس کا آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے سڑکوں پر لگے خیمے اکھاڑ دیے۔ پنجاب پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئی۔پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کا دروازہ کرین کی مدد سے توڑا۔عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے اندر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔زمان پارک سے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے باعث اہلکار زخمی ہو گئے،زمان پارک اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی، جبکہ سندر داس روڈ سے زمان پارک آنے والے راستے بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیے گئے۔ہفتے کی صبح عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے بعد زمان پارک کے اطراف پولیس نے آپریشن کیلئے پیش قدمی شروع کی،ڈی آئی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن قیادت کر رہے تھے اور آپریشن میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار حصہ لے رہے تھے۔ آپریشن میں اینٹی رائیٹ فواد اور سی آئی اے اہلکار بھی شامل تھے،پولیس کے مطابق زمان پارک عمران خان کی رہائش کے ارد گرد پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن موجود ہیں،جبکہ مسرت چیمہ نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کیلئے روانہ ہو چکے ہیں اور یہ زمان پارک پر حملہ آور ہیں۔

close