پولیس کی ویب سائٹ اچانک بند! آئی ٹی ماہرین کی ہنگامی دوڑ بھاگ

کراچی: کراچی پولیس کی ویب سائٹ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ویب سائٹ کو مینٹیننس اور دیگر تکنیکی امور کی انجام دہی کے لیے عارضی طور پر غیر فعال کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئی ٹی ماہرین ویب سائٹ کی بحالی پر کام کر رہے ہیں اور اسے جلد دوبارہ فعال کر دیا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق توقع ہے کہ ویب سائٹ آج صبح تک مکمل طور پر بحال ہو جائے گی۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ ویب سائٹ کی بندش صرف تکنیکی اور مینٹیننس کے کاموں کے باعث کی گئی ہے اور بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close