وفاقی حکومت کی کانپیں ٹانگنا شروع ہو گئی ہیں، سینئر پی ٹی آئی لیڈر کا دعویٰ

کائیاں پور (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے حقیقی آزادی کے لئے قوم کو یکجا کرنا ہے۔ پیرکو کائیاں پور میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کررہے ہیں، وہ نہ صرف جلسے کررہے بلکہ مختلف شہروں کے تنظیمی عہدیداروں سے حلف لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں، ابھی تو تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا لیکن پھر بھی اسلام آباد کو ابھی سے کنٹینر سٹی بنادیا گیا ہے۔سابق وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سب جماعتوں پر عمران خان اور تحریک انصاف کا خوف طاری ہوگیا ہے، مجھے بتائیے کیا پی ڈی ایم کی جماعتوں کا لیڈر ایک ہے؟ کیا پی ڈی ایم کا جھنڈا ایک ہے؟ کیا منشور ایک ہے؟۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب عمران خان کے خوف سے اکٹھا ہوگئے ہیں، یہ حکومت ضمنی الیکشن سے بھاگ رہی ہے، کیا یہاں سیلاب آیا تھا یا بلے کا خوف تھا؟؟۔شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلی بھی تاریخ تبدیل کی اور آج الیکشن کمیشن میں ایک میٹنگ بلائی گئی وہاں بھی فیصلہ نہ ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہر تاریخ پر الیکشن کے لئے تیار تھی اور ہے، جب تک سرکاری طور پر نوٹیفکیشن نہیں ہوجاتا ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں۔سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے حقیقی آزادی کے لئے قوم کو یکجا کرنا ہے، اس جذبے کو برقرار رکھنا ہے اور 16 تاریخ کو بلے پر مہر لگائیں گے، 1970 کے الیکشن میں تلوار چلی تھی ،اس جنرل الیکشن میں میری پیشن گوئی ہے بلا چلے گا۔۔۔۔

close