درگاہ پر زہریلا لنگر کھانے سے 88 زائرین کی حالت خراب ہو گئی‘ ہسپتال منتقل

سجاول(آئی این پی)شاہبندر میں درگاہ پر زھریلا لنگر کھانے سے اٹھاسی زائرین کی حالت خراب ہوگئی، زائرین میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل، اسپتال منتقل اطلاع پر ڈپٹی کمشنرسجاول نے پہونچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز شاہبندرتحصیل کی یوسی چھچھ جہان خان میں واقع معروف درگا میاں عثمان جا قبا، پرکراچی سے آنے والے زائرین نے لنگر تقسیم کیا جو کہ قریبی دیہات کے لوگوں نے کھایااور گھرلے گئے۔

جہاں پر بریانی کھانے کے بعد طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں الٹی، پیٹ کی تکلیف اور ڈائریالگ جانے کی وجہ سے فوری طورپر قریبی بیسک ہیلتھ یونٹ چھچھ جہان خان منتقل کیاگیا، جبکہ کئی کو چوہڑجمالی رورل ہیلتھ سینٹرمنتقل کیاگیا، متاثراٹھاسی زائرین کا تعلق درگاہ کے قریبی دیہات آچار سمیجو، غلام مصطفیٰ شاہ، عارو سمیجو، ابراہیم جتوئی، اور ناتھوشیدی سے بتایاگیاہے، متاثرین میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے، واقعہ کے متعلق جاری ہینڈآئوٹ میں بتایاگیاہے کہ ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو نے درگاہ میاں عثمان جا قبہ پر زائرین کے ساتھ پیش آنے والے فوڈ پوائزننگ کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے بیسک ہیلتھ یونٹ چھچھ جہاں خان کا دورہ کیا اور پیش آنے والے واقع کے متعلق معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محکمہ صحت اور محکمہ فوڈ کنٹرول کی جانب سے سیمپل بھی لئے گئے تاکہ لیبارٹری کو ارسال کرکے تفصیلات معلوم کی جا سکیں۔ یاد رہے کہ تحصیل شاہ بندر یونین کونسل چھچھ خان کے قریب درگاہ میاں عثمان جا قبہ پر زائرین کی جانب تقسیم کردہ آلودہ بریانی کھانے کی باعث گاؤں آچار سمیجو، غلام مصطفیٰ شاہ، عارو سمیجو، ابراہیم جتوئی اور ناتھو شیدی گاؤں کے 88 کے قریب مرد، خواتین اور بچے ڈائریا، الٹیوں اور شدید پیٹ درد کا شکار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر شاہ بندر اور دیگر متعلقہ افسران نے فوری طور پر درگاہ پہنچ کر بریانی کھانے کیمتاثر تمام مریضوں کو بنیادی صحت مرکز چھچھ جہان خان اور دیہی صحت مرکز چوہڑ جمالی منتقل کرکے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی جس کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نے خود کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام افراد کی حالت بہتر اور معمول کے مطابق ہے جبکہ تمام مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔ بعد ازیں ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے درگاہ شاہ یقیق کا دورہ کیا اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ لنگر پکانے اور تقسیم کرتے وقت صفائی ستھرائی اور آلودگی سے پاک رکھا جائے۔

close