فاروق ستار بہت جلد کس سیاسی جماعت کا حصہ بنیں گے؟ نئے گورنر سندھ نے انکشاف کر دیا

کراچی (آئی این پی ) نئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عنقریب فاروق ستار ایم کیوایم کاحصہ بنیں گے، خالدمقبول چاہتے ہیں پارٹی کے دیگر ناراض لوگ بھی واپس آئیں۔ پیر کوگورنر سندھ بننے کے بعدنجی ٹی وی کو اپنے پہلے خصوصی انٹرویو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وفاق کو گورنر کیلئے نام بھیجے تھے جو منظور نہیں ہوئے وفاق کو گورنرشپ کیلئے مزید 2 نام بھیجے ،نئے ناموں میں ایک نام میراوردوسراوسیم بھائی کا تھا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ ہم نے نسرین جلیل کے نام کی منظوری کیلئے 4 مہینے تک انتظار کیا نسرین جلیل کی بیماری وجہ سے نام منظور نہیں ہو سکا ۔ایم کیوایم چاہتی تھی کہ نسرین جلیل گورنربنیں، مخلوط حکومت ہے اس وجہ سے زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے میری ممبرشپ معطل کی ہوئی تھی میں ایم کیوایم میں ہی تھاکسی دوسری جماعت میں نہیں گیا ،خالدمقبول صدیقی نے فاروق ستارکوبھی پارٹی میں واپسی کاکہا خالدمقبول چاہتے ہیں پارٹی کے دیگرناراض لوگ بھی واپس آئیں ایم کیوایم اس تمام صورتحال میں بہت نقصان ہوا ۔خالدمقبول چاہتے ہیں تمام لوگوں کو جوڑ کر پارٹی مضبوط کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے بطور ڈپٹی کنونیئر سے معطل کیا گیا تھا میں پھر بحال ہوگیا ایم کیوایم میں عہدے مشاورت سے ہی د یئے جاتے ہیں، میرا نام خواجہ اظہارالحسن نے تجویز کیا تھا ،میرے نام کی توثیق دیگر تمام ڈپٹی کنوینرز نے کی ۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ فاروق ستار ایم کیو ایم سے باہر ہے ہی نہیں فاروق ستار جب آزاد الیکشن لڑنے جا رہے تھے تو انہیں منع کیاتھا ان کو کہا گیا آپ پتنگ کےنشان سے ہی الیکشن لڑیں فاروق ستار ایم کیوایم کاحصہ بنیں گے۔۔۔۔

close