عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات بہتر کرانے میں دو شخصیات نے اہم کردار ادا کیا

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے معاملات بہتر کرانے میں دو شخصیات کا کردار اہم ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کہ حالات تبدیل ہو گئے ہیں۔پاکستان کی سیاستکا رخ کس طرف جائے گا اس کا فیصلہ ہو جائے گا۔ملاقات کرانے میں دو اہم شخصیات کا اہم رول ہے۔ایک کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ فیصل واوڈا ہیں۔دوسری شخصیت کا تعلق پنجاب سے ہے،

وہ پنجاب کے حکمران ہیں۔ان دونوں شخصیات نے خان صاحب کے معاملات کو بہتر کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں فی الحال عبوری سیٹ اپ کی طرف نہیں جانا چاہتیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے جو ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت ہوئی تھی، اس میں بہت بڑا حصہ ایل ڈی اے کے چلانے والے وزیر دیگر سرکاری افسران سے لیا گیا تھا۔دوسری جانب پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی ایک ٹیم نے روات تھانے کا دورہ کر کے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسکواڈ کی گاڑی کا معائنہ کیا جس میں 3 ستمبر 2022 کو گجرات میں ایک عوامی جلسے کے بعد واپس اسلام آباد جاتے ہوئے آگ لگ گئی تھی۔میڈیایا رپورٹ کے مطابق پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے صدر ڈویژن کے ایس پی احمد زونیر چیمہ اور ڈی ایس پی کے ہمراہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کیلئے تھانے کا دورہ کیا، ماہرین نے تباہ شدہ گاڑیوں سے کچھ نمونے اکٹھے کیے حالانکہ اندر سے وہ اپنی اصل حالت میں برقرار ہے، ماہرین کچھ کاغذی کارروائی کے بعد تھانے سے چلے گئے۔

close