کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج، خالصتان کیلیے ریفرنڈم اتوار کوہوگا

ٹورنٹو(آئی این پی)بھارت سے خالصتان کی آزادی کے لیے کینیڈا میں اتوار کو ریفرنڈم ہوگا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق علیحدگی پسند سکھوں کی جانب سے خالصتان کیلیے (آج ) اتوار کو ٹورنٹو میں ریفرنڈم ہوگا جس میں شرکت کے لیے کینیڈا بھر سے سکھر ٹورنٹو پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔دوسری جانب سکھ کمیونٹی کی جانب سے ٹورنٹو میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف اور خالصتان کے حق میں نعرے درج تھے۔

سکھ مظاہرین نے کا کہنا تھا کہ بھارت خالصتان ریفرنڈم سے خوفزدہ ہے اور انتشار پھیلانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کر رہا ہے، لیکن بھارتی سفارت کاروں کو ریفرنڈم میں جواب مل جائے گا۔واضح رہے کہ سکھوں کی جانب سے بھارت سے علیحدہ خالصتان کے قیام کیلیے دنیا کے مختلف ملکوں میں ریفرنڈم کرائے جا رہے ہیں۔گزشتہ سال برطانیہ میں کرائے جانے والے ریفرنڈم میں سکھوں کی اکثریت نے خالصتان کے قیام کے حق میں ووٹ دیا تھا۔۔۔۔

close