شعیب ملک نے ڈراپ کیے جانے کا غصہ نکال دیا

کراچی(پی این آئی) شعیب ملک نے قومی ٹوئنٹی 20 کپ میں نصف سنچری بنا کر ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا غصہ نکال دیا۔ناردرن سے اختتامی لیگ میچ میں سینٹرلپنجاب نے 163 کا ہدف 12 بالز قبل 4 وکٹ پر پالیا، شعیب ملک نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 39 بالز پر 62 کی ناقابل شکست فتح گر اننگز کھیلی،انھیں اچھی فارم اور فٹنس کے باوجود ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔پنجاب نے ابتدائی 3 وکٹیں پاورپلے میں 51 رنز پر گنوائیں

، پھر کپتان قاسم اور شعیب نے کمان سنبھال لی، دونوں نے چوتھی وکٹ کیلیے 70 بالز پر 103 کی شراکت بنائی، قاسم 37 بالز پر 58رنز بناکر 18ویں اوور میں میدان بدر ہوئے۔اس سے قبل ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 162رنز اسکور کیے، ناصر نواز 82 اور کپتان عمر امین 31 رنز بناکر نمایاں رہے، عامر یامین نے 29رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کرپائے۔سینٹرل پنجاب نے 10 میچز کھیل کر 5 فتوحات کےساتھ 10 پوائنٹس جوڑے، 5 میچز میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،

پوائنٹس کے معاملے پر کے پی اور بلوچستان سے وہ برابری پر ہے،البتہ کے پی نے ابھی 8 میچز کھیلے ہیں،بلوچستان کا ایک مقابلہ باقی ہے، سندھ نے بھی تمام میچز کھیل کر 10 پوائنٹس لیے۔دوسرے میچ میں سدرن پنجاب نے خیبرپختونخوا کو6 وکٹ سے شکست دیدی، صہیب مقصود نے ناقابل شکست 61 رنز بنائے۔

close