مفتاح ثابت کر دیں آئی ایم ایف کو میں نے خط بھیجا ہے تو میں۔۔۔۔تیمور جھگڑا نے چیلنج دے دیا

پشاور (آئی این پی) وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل ثابت کردیں کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط بھیجا ہے تو میں مستعفی ہوجائوں گا۔ پیر کو ایک بیان میں وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط نہیں بھیجا، مفتاح اسماعیل آپ کو پتہ ہے کہ میں نے خط نہیں بھیجا۔

تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل ثابت کریں کہ خط میں نے آئی ایم ایف کو بھیجا ہے تو مستعفی ہوجاں گا، مفتاح اسماعیل اگر ثابت نہ کر سکے تو پھر وہ استعفیٰ دیں ۔صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی تو اپنی پارٹی ان سے استعفیٰ مانگ رہی ہے۔۔۔۔

close