اوورسیز پاکستانی نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)اوورسیز پاکستانی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ریفرنس دائر کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف ریفرنس بھجوادیا گیا، ریفرنس اوورسیز پاکستانی اسلم ملک نے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا۔

 

ریفرس میں درخواست گزار نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس کے فیصلے میں بدانتظامی کے الزامات پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہٹانے کی استدعا کی۔ریفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن مس کنڈکٹ کا مرتکب ہوا ، اوورسیز کو غیر ملکی قرار دے کر قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ریفرنس میں کہنا تھا کہ اووسیزپاکستانیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے ،چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اپنے حلف سے روگردانی کی ، ماضی میں الیکشن کمیشن نے ایسے کئی فیصلے کیےجومس کنڈکٹ میں آتے ہیں جبکہ مخصوص نشستوں پر بھی آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا گیا۔ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ سپریم جوڈیشل کونسل چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کوعہدے سے ہٹانےکاحکم دے۔

 

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) میں دائر کیا گیا ریفرنس واپس لے لیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دائر کیا گیا ریفرنس مزید قانونی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے واپس لے لیا گیا ہے، پی ٹی آئی ریفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس میں ای سی پی کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ شامل کرے گی۔

close