پی ٹی آئی کے کتنے رہنمائوں کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا گیا؟ نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ اسد عمر ، عمران اسماعیل ، عامر کیانی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ،ان کے نام ای سی ایل میں بھی ڈالے جائیں گے ۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ دیگر پی ٹی آئی قائدین کے اکاونٹس کی تحقیقات بھی ہوں گی،ایف آئی اے ان افراد کیخلاف تحقیقات کرے گی۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان سب سے بڑا چور اور ڈاکو ثابت ہو چکے ہیں،ان کے 13اکاونٹس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے خیرات کا پیسہ ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا،عمران خان نے اعتراف کیا کہ 20لاکھ جوئے میں جیت کر قرض اتارا،الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ بھیجنے کے پابند ہیں ،عمران خان گزشتہ شب بھولے بن کر بات کر رہے تھے۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی میں تھوڑی سی بھی شرم حیا ہے تو فوری طور پر صدارت سے استعفیٰ دیں ،نوا زشریف نے پیسے لیکر جیب میں نہیں ڈالے ، نواز شریف نے خیرات کا پیسہ نہیں کھایا، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا ۔

close