یاسین ملک کو دوران حراست قتل کرنے کا خدشہ، ہلچل مچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو دوران حراست شہید کئے جانے کے خدشات کا اظہار کر دیا ہے۔وزیر خارجہ نے یو این سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر خط ارسال کرکے یاسین ملک کو سزا کے معاملے پر بات کی ہے۔

 

خط میں پاکستان نے عالمی برادری سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ وہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔خط میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

close