آزاد کشمیر، نجی تعلیم اداروں کے اساتذہ کی تنخواہ کم از کم 20 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر حکومت نے ریاست کے تمام اضلاع میں قائم نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔آزادکشمیر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں پرائمری ،جونئیر اور سینئر اساتذہ کی تنخواہوں 40 ہزار روپے سے لیکر ایک لاکھ روپے سے زائد ہیں جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں 5 سے 15 ہزار روپے تک تنخواہیں دی جاتی ہیں۔

آزادکشمیر حکومت نے غیر ہنر مند افراد کی تنخواہوں 20 ہزار روپے مقرر کر رکھی ہے۔ سیکرٹری ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن آزادکشمیر نے اب آزادکشمیر کے نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔۔۔

close