عمران خان نے ن لیگ کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان نے ن لیگ کو بڑی مشکل میں پھنسا دیا۔۔ معروف اینکر پرسن ثمر عباس نے ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کہتے تھے عمران خان کو سیاست نہیں آتی لیکن عمران خان جاتے جاتے ایسی گیم ڈال گیا کہ ن لیگ کیلئے اقتدار دردِ سر بن گیا۔

 

 

عمران خان کو جب یقین ہوا کہ ان کی سپورٹ ختم ہو چکی ہے اور ان کی حکومت گرانے کی تیاریاں ہورہی ہیں تو انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو جون تک کیلئے فریز کر دیا۔ جبکہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کر لئے ۔موجودہ حکومت کو چاہتے نہ چاہتے ہوئے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا اور سارابوجھ اپنےاوپر لے لیا۔ثمرعباس نے مزید کہا کہ اگر موجودہ حکومت آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتی تو سارا بوجھ عمران خان کی حکومت کے کندھوں پر پڑ جاتا تاہم حکومت نے تاخیر کرکے بڑی غلطی کی ۔ ثمر عباس نے یہ بھی بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 240 روپے تک جائیں گی۔

close