شیریں مزاری نے گرفتار کروانے والوں کے نام بتادیے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مجھے رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف نے گرفتار کروایا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے ہیومن رائٹس شیریں مزاری نے کہا کہ عدالت کو بتاؤں گی کیسے انسانی حقوق کیخلاف ورزی کی گئی،

مجھے گاڑی سے کیسے اتارا گیا سب کو بتاؤں گی۔انہوں نے کہا کہ میرا موبائل بھی لے لیا گیا ہے اور ابھی تک واپس نہیں کیا گیا، مجھے کسی سے ملنے نہیں دیا گیا۔شیریں مزاری ںے کہا کہ جنہوں نے مجھے گرفتار کیا انہوں نے رانا ثنااللہ اور شہباز شریف کا نام لیا۔

close