ایف بی آر نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر ) نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے رکھتے ہوئے 1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 2711 ارب روپے، سیلزٹیکس کی مد میں3295 ارب روپےکی وصولی جبکہ پیٹرولیم لیوی کی

مد میں 406 ارب روپے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے تقریبا 700 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور لائی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال دفاع پر 1586 ارب روپے، سود ادائیگیوں کی مد میں3523 ارب روپے، اخراجات کا تخیمنہ 12ہزار 994 ارب روپے، آمدن کا تخمینہ 10 ہزار 272 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 843 ارب روپے وصولیوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

close