مریم نواز سے متعلق نازیبا بیان ۔۔۔ اداکارہ ریشم عمران خان پر پھٹ پڑیں

اسلام آباد(پی این آئی )سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملتان جلسے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے لیے کہے گئے جملوں پر تنقید کا سامنا ہے اور اس حوالے سے سینئر اداکارہ ریشم کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق انسٹاگرام پر اداکارہ ریشم نے عمران خان اور مریم نواز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کی۔

ریشم نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’کسی عورت کے بارے میں یہ تضحیک آمیز الفاظ وہ شخص کہہ رہا ہے جو اس سے پہلے بھی یہ بیان دے چکا ہے کہ عورت کا لباس مردوں کو ترغیب دیتا ہے اور یہ اس پس منظر میں تھا جب ہر دوسرے دن کم عمر بچیاں مردوں کی ہوسناکیوں کا شکار بن رہی تھیں۔

close