حلقہ این اے249ضمنی الیکشن: ووٹ کس کو دیں گے؟حلقے کی عوام نے اپنی ترجیحات بتا دیں

کراچی (آئی این پی ) پارٹی اور شخصیت ووٹ دیتے وقت این اے 249 کے عوام کی پہلی ترجیح ہے اور اس حوالے سے اپسوس میں 50 فیصد جب کہ گیلپ پاکستان میں 34 فیصد نے حلقے کے عوام کی جانب سے ووٹ دیتے وقت پارٹی اور شخصیت دونوں کو مدنظر رکھنے کا کہا۔ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 22 فیصد کی پہلی ترجیح پارٹی وابستگی نظر آئی جب کہ پارٹی اور شخصیت کو ثانوی کہا گیا ہے۔ گیلپ پاکستان، اپسوس اور پلس کنسلٹنٹ نے این اے 249 کے مجموعی طور ہر 3 ہزار سے زائد ووٹرز کی رائے پر مبنی سروے جاری کردیا۔ کراچی کے حلقے این اے 249 میں کییگئے تین میں سے دو سرویز میں ووٹرز نے خیال ظاہر کیا کہ حلقے کے عوام ووٹ دیتے وقت سیاسی جماعتوں اور امیدواروں دونوں کو اہمیت دیتے ہیں جب کہ ایک سروے میں ووٹرز نے حلقے کے عوام کی جانب سے صرف پارٹی کو اہمیت دینے کا کہا۔ اس بات کا پتا گیلپ پاکستان، اپسوس اور پلس کنسلٹنٹ کے سروے سے چلا جس میں مجموعی طور پرقومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے تین ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے حصہ لیا جب کہ تینوں سرویز 10 اپریل سے 20 اپریل 2021 کے درمیان کیے گئے۔ اپسوس پاکستان کے سروے میں 50 فیصد افراد نے حلقے کہ عوام کی جانب سے ووٹ دیتے وقت پارٹی اور امیدوار دونوں کو ترجیح دینے کا کہا، 24 فیصد نے پسندیدہ پارٹی کو ووٹ دینے کیلیے فوقیت دینے کا کہا جب کہ 10 فیصد نے امیدوار کو حلقے کے عوام کی جانب سے ووٹ دیتے وقت اہمیت دینے کا کہا۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں 34 فیصد نے خیال ظاہر کیا کے حلقے کے عوام ووٹ دیتے وقت امیدوار اور پارٹی دونوں کو فوقیت دیتے ہیں، 32 فیصد کا خیال تھا کہ صرف پارٹی کو اہمیت دیتے ہیں جب کہ 23 فیصد نے کہا انہیں لگتا ہے کہ حلقے کے عوام امیدوار اور شخصیت کو ووٹ دیتے وقت ترجیح دیتے ہیں۔ لیکن پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 22 فیصد نے خیال ظاہر کیا کہ حلقے کے عوام صرف پارٹی وابستگی کو ووٹ دیتے وقت اہمیت دیتے ہیں، 14 فیصد نے پارٹی اور امیدوار جب کہ 12فیصد نے صرف امیدوار کو حلقے کے عوام کی جانب سے ووٹ دیتے وقت اہمیت دینے کا کہا۔ اس کے بعد حلقے کے عوام سے ووٹ دیتے وقت ان کی اپنی ترجیحات کا سوال کیا گیا تو پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 68 فیصد افراد نے پارٹی اور امیدوار دونوں کو ووٹ دیتے ہوئے اہمیت دینے کا کہا، 17 فیصد نے صرف پارٹی تو 15 فیصد نے خالی امیدوار کو ووٹ دیتے وقت ترجیح دینے کا کہا۔ اپسوس کے سروے میں 51 فیصد نے پارٹی اور امیدوار دونوں کو اہمیت دینے کاکہا البتہ 25 فیصد نے امیدوارجب کہ 25 فیصد نے ہی پارٹی کو ووٹ دیتے وقت اہم کہا۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں 37 فیصد نے ووٹ دیتے وقت پارٹی اور امیدوار دونوں کو اہمیت دینے کا کہا، 31 فیصد نے صرف پارٹی کو ووٹ دیتے وقت ترجیح دینے کا کہا جب کہ 22 فیصد نے امیدوار اور شخصیت کو ووٹ دیتے وقت فوقیت دینے کابتایا۔

close