مفتی منیب الرحمٰن کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کی تیاریاں، سابق چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کو دھچکا لگنے کا امکان

کراچی(آئی این پی ) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی حمایت پر سندھ حکومت نے سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علما کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری کرلی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے لئے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔فہرست میں مفتی منیب الرحمان کے علاوہ حاجی رفیق پردیسی، غلام غوث بغدادی، مولانا ریحان امجد نعمانی، علی محمد اسلم اور عامر چھوٹانی کا نام بھی شامل ہے، پولیس کی جانب سے دستاویزات مکمل کرکے سی ٹی ڈی کو بھجوائی جارہی ہیں، اور فہرست میں شامل تمام افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کیلئے سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔

close