ن لیگی لیڈر طلال چوہدری نے بلاول بھٹو پر طنزکر دیا، یہ تنظیم سازی نہیں ہے، بلاول کا چبھتا ہوا جواب

لاہور(آئی این پی ) سینیٹ چیئرمین کے لیے انتخاب ہارنے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ایک ٹویٹ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو طنز کا نشانہ بنا دیا۔ ایوان بالا میں سینیٹ چیئرمین کے لیے یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، تاہم ووٹنگ کے بعد جیسے ہی نتیجہ سامنے

آیا، طلال چوہدری کا حیرت انگیز ٹویٹ بھی چند لمحوں میں سامنے آیا۔طلال چوہدری نے اپنے طنزیہ ٹویٹ میں لکھا بلاول بھٹو صاحب! نیوٹرل کا مزہ آیا۔اس ٹویٹ کے بعد یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا یوسف رضا گیلانی کی شکست نے پی ڈی ایم رہنماں کے اتحاد کی شکستگی کو آشکار کیا ہے۔دوسری طرف پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری پر جوابی وار کیا، انھوں نے کہا سینیٹ الیکشن کوئی تنظیم سازی نہیں تھی، ہم جمہوری جدوجہد لڑ رہے ہیں، نیوٹرل کی کامیابی صرف پی پی کی نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں فیصل آباد میں طلال چوہدری کو ایم این اے عائشہ رجب بلوچ کے بھائیوں نے ہراسگی کے الزام میں رات ڈھائی بجے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس انھوں نے کہا تھا کہ خواتین نے مجھے خود تنظیم سازی کے لیے فون کر کے بلایا تھا۔بلاول نے کہا میں طلال کی طرح پہلی بار الیکشن نہیں لڑ رہا، غیر جانب داری کے حصول کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں، جانیں تک قربان کرنی پڑ جاتی ہیں، پی ڈی ایم متحد نہ ہوتی تو کامیابی کبھی نہ ملتی۔۔۔۔۔ حساب برابر ہو گیا، یوسف رضا گیلانی کی شکست پر سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے، حیران کن بات کہہ دی اسلام آباد(پی این آئی ) حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ۔پریزائیڈنگ افسر

کے مطابق 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے چئیرمین سینیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے، یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔صادق سنجرانی ایک بار پھر چئیرمین سینیٹ بننے میں کامیاب ہو گئے جب کہ اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد ہو گئے،حساب برابر کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔حامد میر نے مزید کہا کہ مانیں یا نہ مانیں پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کیا ۔۔واضح رہے کہ آج ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا ، جس کے بعد انہوں نے نئے سینیٹرز کو دستخط کے لیے بھی بلایا۔اس سے قبل چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے انتخابات کیلئے بلائے گئے اجلاس کے دوران پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا انکشاف ہوا

جس سے اپوزیشن نے خوب شور شرابا کیا ۔ے اپوزیشن رہنمائوں سینیٹر مصدق ملک اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کیمرے میڈیا کو دکھانے کے بعد نکال دیئے اور معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نوٹس لے،یہ آرٹیکل 62 اور 63 کا کیس ہے جس کا ذمہ دار صادق اور امین نہیں رہا، پی ٹی آئی کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں اس لیے کیمرے لگوائے جن کا رخ ووٹر کے چہرے اور بیلٹ پیپر کی طرف ہے۔

close