لیگل ٹیم نے کام شروع کر دیا، سینیٹ الیکشن، آئین کی کس آرٹیکل کی خلاف ورزی ہوئی؟

اسلام آباد( آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اورسابق وزیر اعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے عوام اور پی ڈی ایم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم الیکشن جیت چکے ہیں، آج جانبدار رولنگ کے باعث ہمیں ایک ووٹ سے ہرا دیا گیا، جس قسم کے کیمرے پکڑے گئے اور آرٹیکل 226کی خلاف ورزی ہوئی،

میری لیگل ٹیم اس پرکا م کر رہی ہے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں پی ڈی ایم کے تمام سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اس الیکشن میں ایک ووٹ سے جتوا دیا ، مجھے 49ووٹ پڑے، ریٹرننگ افسر نے رولنگ رولز کے خلاف دی،رولز کے مطابق امیدوار کے خانے کے اندر مہر لگانی ہے ، میں عوام اور پی ڈی ایم کو مبارکباد پیش کرتاہوں کہ ہم الیکشن جیت چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ صبح جس قسم کے کیمرے پکڑے گئے اور آرٹیکل 226کی خلاف ورزی ہوئی، میری لیگل ٹیم اس پرکا م کر رہی ہے، ایک سوال کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج جانبدار رولنگ کے باعث ہمیں ایک ووٹ سے ہرا دیا گیا ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے اوپر بھی تھوڑی سی ذمہ داری آئے گی کہ جن کو ریٹرننگ افسر بنایا گیا ہے وہ حکومت کے اتحاد کا حصہ ہیں، اس کی جو فائنڈنگ ہے وہ غلط ہے، ان کو بھی انصاف کا ساتھ دینا پڑے گا۔۔۔۔ حساب برابر ہو گیا، یوسف رضا گیلانی کی شکست پر سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے، حیران کن بات کہہ دی اسلام آباد(پی این آئی ) حکومتی امیدوار صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہو گئے ۔پریزائیڈنگ افسر کے مطابق 98 سینیٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ پریزائیڈنگ افسرسید مظفر حسین شاہ نے

چئیرمین سینیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق صادق سنجرانی 48 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین سینیٹ منتخب ہوئے، یوسف رضا گیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے8 ووٹ مسترد بھی ہوئے۔حکومتی سینیٹرز نے چئیرمین سینیٹ کا اعلان ہوتے ہی جشن منانا شروع کر دیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔صادق سنجرانی ایک بار پھر چئیرمین سینیٹ بننے میں کامیاب ہو گئے جب کہ اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کے بھی سات ووٹ مسترد ہوئے تھے گیلانی کے بھی سات ووٹ مسترد ہو گئے،حساب برابر کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سنجرانی کے 48 ووٹ نکلے اور گیلانی کے 42 ووٹ نکلے لیکن خفیہ کیمروں کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔حامد میر نے مزید کہا کہ مانیں یا نہ مانیں پی ڈی ایم کے سات ووٹروں نے یوسف رضا گیلانی کے ساتھ دھوکہ کیا ۔۔واضح رہے کہ آج ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیلئے پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا ، جس کے بعد انہوں نے نئے سینیٹرز کو دستخط کے لیے بھی بلایا۔اس سے قبل چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے انتخابات کیلئے بلائے گئے اجلاس کے دوران پولنگ بوتھ کے اندر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا انکشاف ہوا جس سے اپوزیشن نے خوب شور شرابا کیا ۔ے اپوزیشن رہنمائوں سینیٹر مصدق

ملک اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کیمرے میڈیا کو دکھانے کے بعد نکال دیئے اور معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نوٹس لے،یہ آرٹیکل 62 اور 63 کا کیس ہے جس کا ذمہ دار صادق اور امین نہیں رہا، پی ٹی آئی کو اپنے سینیٹرز پر اعتماد نہیں اس لیے کیمرے لگوائے جن کا رخ ووٹر کے چہرے اور بیلٹ پیپر کی طرف ہے۔

close