تحریک انصاف حکومت کا شاندار اقدام، اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

دُبئی(پی این آئی) سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں50 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کی غرض سے مقیم ہیں، جنہیں بہت سے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری (سید ذوالفقار عباس بخاری )نے اہم اعلانات کیے

ہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی بہتری کے لیے حکومت نئے قوانین لے کر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا ’پلیز یہ یاد رکھیں کہ خاص طور پرجو ہمارے عرب ملکوں میں اوورسیز پاکستانی ہیں یا کسی ملک میں جن کو کوئی پریشانی ہے، نقصان ہے تو ہماری وزارت ہمیشہ آپ کے لیے حاضر ہے اور کوشش کرتی ہے کہ آپ لوگوں کے لیے بہتراورآپ کی بہتری کے لیے سوچے۔ہمارے دروازے، وزارت کے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے ہیں۔ اور ہم انشا اللہ ایسے قوانین لے پر کام کر رہے ہیں جوآپ لوگوں کی بہتری کے لیے ہوں گے۔اور یہ وزارت ہمیشہ آپ کے ساتھ،آپ کے پیچھے کھڑی ہوئی ہے تو ہمیں استعمال کیجیے۔انہوں نے خوش خبری دی کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے قانونی معاملات جلد نمٹانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتوں کا معاملہ آخری مرحلے پر ہے اور اگلے ماہ تک ان کا قیام ممکن ہو جائے گا۔حکومت پاکستان نے بیرون ملک پاکستانیوں کی بہتر خدمت کے لیے سماجی اتاشیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔زلفی بخاری کا کہنا تھا ”جہاں ہماری ہیوی ٹریفک ہے، سعودی عرب، وہاں ہمارے چار تھے، ہم نے چھ کر دیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں تین تھے، ہم نے چار کر دیے ہیں، قطر میں ایک تھے، ہم نے دو کر دیے ہیں۔ بلکہ وہاں ہم نے خاص طور پر ایک پشتو بولنے والا بھیجا ہے کیونکہ وہاں ہمارے پشتو بولنے والے بھائی اور بہن زیادہ ہیں۔ کویت میں ہم نے پہلی دفعہ تیرہ سال بعد لوگ بھیجنا شروع کر دیے ہیں تو یہ ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔“دیگر ممالک میں پاکستانیوں کے لیے روزگار بڑھانے کے لے جرمنی، جاپان اور انگلینڈ سے بھی بات چل رہی ہے ، جس میں جلد کامیابی ہو گی۔

close