مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنے کی وضاحت کردی

ملتان (پی این آئی)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنے کو سیاسی بیان قرار دیدیااور اپنے سابقہ مؤقف پر وضاحت دے دی۔

ملتان میں صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق ہوچھے گئے سوال پر کہا کہ دس، بارہ سال بانی پی ٹی اور ہم مد مقابل رہے ہیں، یہودی ایجنٹ کہنا گالی نہیں ہے بلکہ یہ احتجاج کا عنوان ہے۔مجھ سے پوچھنا چاہیے تھا کہ میں یہودی ایجنٹ کیوں کہہ رہا تھا، پی ٹی آئی والے پہلے آتے تو بھی ان کے سامنے اپنا مؤقف رکھتا، آج بھی رکھا ہے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے امکان کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، مذاکرات سے انکار نہیں کریں گے، مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو حوصلہ افزائی کریں گے۔

close