قومی ادارہ صحت کی 2 پاکستانیوں میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق، کہاں سے پاکستان پہنچے تھے؟

اسلام آ باد (آئی این پی ) قومی ادارہ صحت نے 2 پاکستانیوں میں نئے کورونا وائرس کی تصدیق کر دی، دونوں پاکستانیوں نے برطانیہ کا سفر کیا تھا۔ قومی ادارہ صحت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم بی 1.1.7 کی تصدیق ہوئی، دونوں پاکستانی شہری

برطانیہ سے وطن واپس آئے، کورونا وائرس کی نئی قسم دسمبر میں برطانیہ میں ظاہر ہوئی، کورونا کی نئی قسم کی موجودگی کی خبروں کے بعد این آئی ایچ نے تحقیق کی، نئی قسم کا وائرس پرانے کورونا کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان کے علاوہ 31 ممالک تک پھیل چکی ہے۔۔۔۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یکم جنوری سے بین الاقوامی پروزاوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا کراچی(آئی این پی)کرونا وائرس کی تازہ اور خطرناک لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا،تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز کا اطلاق یکم جنوری سے 31مارچ 2021تک کے لیے ہوگا، یہ ہدایت نامہ کیٹیگری بی اور سی ممالک کی پروازوں کے مسافروں کے لیے جاری کیا گیا ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیٹیگری بی اور سی ممالک کے مسافروں کو سفر سے 96گھنٹے قبل کی کرونا نیگیٹو ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی، بغیر متعلقہ ایئر لائنز پر بغیر رپورٹ مسافر کو ٹکٹ اور بورڈنگ کارڈ جاری کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری اے میں شامل 24 ممالک کے مسافر کرونا ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنے سے مستثنی ہوں گے، کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد پر ایک اور ٹیسٹ

کرنا لازمی ہوگا، پاکستان آمد پر پاس ٹریک اپلیکیشن پر سفری معلومات اپ لوڈ کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ فونز کے بغیر مسافروں کو متعلقہ ویب پورٹل پر معلومات فراہم کرنا ہوں گی، 12گھنٹے سے کم قیام کرنے والے مسافروں کو ٹیسٹ اور پاس ٹریک پر معلومات فراہمی سے مستشنی حاصل ہوگا، معذور مسافر، اعلی سطح بین الاقوامی وفود بھی مستثنی قرار دیے گئے ہیں،پاکستان آنے والے تمام مسافر اور فضائی عملے کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کرنا لازمی ہوگا، طیاروں پر پی پی ای انوینٹری، گلوز، ماسک، چشمے، این 95 ماسک کی موجودگی بھی لازمی ہوگی، پرواز کے دوران تمام وقت مسافروں کو ماسک پہننا لازم ہوگا، مختص نشست کی تبدیلی بھی ممنوع قرار دی گئی ہے،ایئر پورٹ آمد پر طبی عملہ مسافروں کا بخار چیک کرے گا اور ٹیسٹ رپورٹ سمیت دیگر شرائط کے بعد جانے کی اجازت دے گا، ایئر پورٹ پر مسافروں کو چھوڑنے اور لینے والوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

close