بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر، عمان میں لیبر قوانین میں ترامیم، سبسڈی ختم، آجرتبدیلی کے لیے این او سی منسوخ

عمان (این این آئی)خلیجی ریاست سلطنت عْمان نے ملک میں مروجہ لیبر قوانین میں ترمیم سمیت کئی دوسرے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا کہ ان کی حکومت لیبر قوانین میں ترمیم ، نئے ٹیکسوں کا نفاذ، طویل المیعاد سبسڈی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ کم آمدنی والے خاندانوں کو مالی تحفظ

یقینی بنائے گی۔انہوں نے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام بحرین میں منعقدہ منامہ ڈائیلاگ کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ملازمت کی عْمان میں پالیسیوں میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ ان میں تارکین وطن مزدوروں کو نئے آجر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اجازت نامہ یعنی این اوسی حاصل کرنے کی شرط کی منسوخی بھی شامل ہو گی۔کرونا کے معاشی دباؤ کا سامنا کرنے کے لیے اقدامات کے ساتھ سلطنت عْمان کے شہریوں کو سرکاری ملازمت میں غیر ملکیوں کی جگہ جگہ لینے کے منصوبوں کی منظوری دیدی۔۔۔۔

close