پاکستان سے کون کون جا سکے گا؟ متحدہ عرب امارات کا 10 سال کے لیے گولڈن ویزہ کے اجرا کا فیصلہ

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے 10 شعبہ جات کے لیے گولڈن ویزے کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ مطلوبہ قواعد وضوابط پورا کرنے والے افراد کو گولڈن ویزہ جاری کیا جائے گا۔ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے

والے اور میڈیکل ڈاکٹرز گولڈن ویزے کے لیے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر، الیکٹرانکس، پروگرامنگ، الیکٹریکل اور بائیو ٹیکنالوجی انجینیئرز بھی گولڈ ویزہ حاصل کرسکیں گے۔ان شعبوں کے علاوہ مصنوعی ذہانت میں خصوصی اسناد رکھنے والے، بڑے اعداد وشمار اور وبائیات کی ڈگریوں کے حامل افراد بھی گولڈن ویزے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔متحدہ عرب امارات میں رہنے والے ہائی سکول کے ایسے طلبہ و طالبات جنہوں نے ملک میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہو اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات جو 3.8 یا اس سے زیادہ کا جی پی اے رکھتے ہوں، بھی گولڈن ویزہ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ ان طلبہ و طالبات کی فیملیز بھی گولڈن ویزہ حاصل کر سکتی ہیں۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام کو اس لیے شروع کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی ترقی اور کامیابیوں کے عمل میں میں ٹیلنٹ ہمارے ساتھ موجود رہے۔۔۔۔

close