بیچاری چھپکلی، شنیرا اکرم اور ارمینا خان کے درمیان تکرار کا موضوع بن گئی

اسلام آباد (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم اور اداکارہ ارمینا خان کے درمیان چھپکلی پر تکرار ہو گئی۔اداکارہ ارمینا خان کی جانب سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں انہوں نے ایک چھپکلی کی تصویر بھی لگائی۔ارمینا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ‘میں نہیں چاہتی تھی کہ میرا اس سے

واسطہ پڑے’۔اداکارہ ارمینا کی ٹوئٹ پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے یہ سمجھ نہیں آتا، پاکستانی دہشت گردی، وبائی امراض، خوفناک قدرتی آفات، سیاسی بدامنی، قحط اور غربت جیسی صورتحال سے گزر چکے ہیں اور پھر بھی ایک چھوٹی سی چھپکلی سے اتنا ڈرتے ہیں’۔شنیرا اکرم نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ‘چھپکلی بے حد معصوم ہوتی ہے، یہ ہماری نگرانی کرتی ہے، ہمارے ارد گرد کے ڈینگی مچھروں اور ملیریا (مچھر) کو کھانے کے طور پر کھاتی ہے، ان سے نفرت نہیں کریں’۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ‘یہ ہمارے دوست ہیں، مجھ پر بھروسہ کریں میں آسٹریلیا سے ہوں، جب کوئی ایسی مخلوق ہوگی جس پر آپ کو فکر کرنے کی ضرورت ہو گی تو وہ میں بتاؤں گی’۔بعد ازاں اداکارہ ارمینا خان کی جانب سے شنیرا اکرم کے جواب میں ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘تمام وہ لوگ جو میری چھپکلی والی ٹوئٹ پر کمنٹس کر رہے ہیں انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ‘خوف’ ایک حقیقت ہے اس پر کسی بھی شخص کو تنقید کرنے کا حق نہیں ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ایک ایسا انسان جس کی ناک لال ہے اور وہ سر پر وِگ پہنتا ہے وہ کسی بھی فرد کے لیے ایک خوف ہو سکتا ہے، یہ آپ ان سے پوچھیں جو جوکروں سے خوف زدہ ہوتے ہیں’۔ارمینا نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں امن کا پیغام دیتے ہو نرم دل بننے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close