پمز میں علاج کے خواہشمند عوام توجہ دیں، پمز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مختلف او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)پمز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مختلف او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ترجمان پمز کے مطابق بچوں اور زچہ بچہ کی او پی ڈیز کھول دی گئی ہیںاوربچوں کی ویکسی نیشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق او پی ڈی صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلی رہیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ دیگر او پی ڈی بھی جلد کھول دی جائینگی ۔۔۔۔ سینیٹ الیکشن پی ٹی آئی کے امیدوار کون ہوں گے؟ عمران خان کی زیر صدارت فیصلہ آج ہو گااسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج جمعہ کو پھر طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم پارلیمانیبورڈ کی سفارشات کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لیے ناموں کو حتمی شکل بھی دیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پنجاب میں سینیٹ کے ٹکٹ کے 10 سے زائد خواہش مندوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جو رہنما سینیٹ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ان میں سیف اللہ نیازی، بابر اعوان، شہزاد اکبر، عمرسرفراز چیمہ، اعجاز چوہدی، ظہیر عباس ،جلال الدین رومی، سیف الدین کھوسہ، ڈاکٹرزرقا،تنزیلہ عمران اور جمشیداقبال چیمہ سمیت ثانیہ نشتر کے نام بھی متوقع امیدواروں میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ ق لیگ کیاتحادی کامل علی آغا کے ٹکٹ کی منظوری عمران خان پہلے ہی دے چکے ہیں۔۔۔۔سینیٹ الیکشن سے قبل جوڑ توڑ شروع، پی ڈی ایم کے دو سینیٹرز مستعفی ہو کر حکومتی اتحاد کا حصہ بن گئےاسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک

موومنٹ میں شامل جماعتوں کے 2سینیٹرز نے استعفیٰ دے دیا ہے، اے این پی کی سینیٹرستارہ ایاز اور نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اشوک نے استعفیٰ دیاہے، دونوں بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن سے قبل اپوزیشنجماعتوں عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے 2 سینیٹرز ازخود مستعفی ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں نے سینیٹرز نے اپنے استعفے دینے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

close