کورونا وائرس سے بچوں میں کونسی خطرناک بیمار ی جنم لے رہی ہے؟والدین کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی

کراچی(پی این آئی)کورونا وائرس سے بچوں میں کونسی خطرناک بیمار ی جنم لے رہی ہے؟والدین کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی…. دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سےبچوں میں دل کے امراض جنم لینے کا انکشاف ہوا ہے۔اس ضمن میں ماہرِ امراضِ قلب کی جانب سے سندھ میں بچوں میں دل کے امراض پر

تحقیق کی گئی ہے۔ماہر امراض قلب ڈاکٹر شازیہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 5 بچوں میں کورونا وائرس کے باعث دل کی شریانیں متاثر ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں دل کی شریانوں کے متاثرہ 15 بچوں کی نشاندہی کی گئی تھی اور ان 15 میں سے 5 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ متاثرہ بچوں کی عمریں 10 ماہ سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ڈاکٹر شازیہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ میں 2 ماہ میں کورونا وائرس سے اب تک ایسے 10 بچے سامنے آئے ہیں۔دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سےبچوں میں دل کے امراض جنم لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

close