سرکاری یونیورسٹیوں میں اقلیتوں کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص کر دیا گیا

پشاور (آئی این پی) گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں میں اقلیتوں کے داخلے کیلئے 2 فیصد کوٹہ مختص کرنیکے منظوری دے دی۔ محکمہ اعلی تعلیم کی جانب سے یونیورسٹیوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ محکمہ اعلی تعلیم کے مراسلہ میں تمام وائس چانسلرز کو ترجیحی بنیادوں پر پالیسی کیس تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ گورنر کی ہدایت کے مطابق 15روز کے اندر کیس تیار کر کے متعلقہ فورم کے سامنے پیش کیا جائے۔ تاہم انجنئیرنگ یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز اور ویٹرنری کالجز میں داخلے کیلئے اقلیتی کوٹہ عملدرآمد نہیں ہوگا۔۔۔۔۔

نویں اور گیارہویں کے امتحانات ہونے یا نہ ہونے سے متعلق شفقت محمود نے اہم بات کہہ دی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وبا کی وجہ سے نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونے اور ان طلبہ کو پروموٹ کیے جانے سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نویں اورگیارہویں جماعت کے امتحانات شیڈول کیمطابق ہوں گے، نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ ہونا افواہ ہے، امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ نویں اور 11ویں کلاس کے امتحانات متعلقہ بورڈزکے وقت کے مطابق لیے جائیں گے۔خیال رہے کہ یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کچھ صوبوں کے طریقہ امتحانات سے متعلق مکمل تیاری نہ ہونے کے باعث صرف 10 ویں اور 12 جماعت کے امتحانات لینے اور 9 ویں اور 11ویں طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔

close