پنجاب یونیورسٹی، طالبات کو سکالرشپس فراہم کرنے کیلئے معاہدہ  

لاہور (پی این آئی) پنجاب یونیورسٹی اور مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن کے مابین مستحق طالبات کو مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیازا حمد اختر، کرنل (ر) شوکت چیمہ، ڈپٹی

ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ محمد احمد شیخ، ڈپٹی رجسٹرار حافظ عبد القیوم ودیگر نے شرکت کی۔ معاہدے کی رو سے سکالرشپ فراہم کرنے کیلئے ادارہ جاتی کمیٹی قائم کی جائے گی جو سکالرشپس کیلئے درخواستوں کی تشہیر پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر کرے گی۔ یہ کمیٹی میرٹ پر مستحق طالبات کی اہلیت کے مطابق سکالرشپ کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ معاہدے کا مقصدایسی طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو قابلیت کے باوجود وسائل کی کمی کے باعث اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشاں ہیں۔۔۔۔۔۔

close