‏بھارتی سینما کہانی

‏بھارت سینما 2014 کے بعد نئی کروٹ لے چکا ہے- محبت اور رومانس کی جگہ پراپیگنڈا نے لے لی ھے۔

‏دنیا کی ہر ریاست نے اپنی کہانی کو اپنے ملک کے گرد بُنا ہے- بھارت وہ واحد ملک ہے جس نے اپنی کہانی کو پاکستان کے ارد گرد جھوٹ سے بنُا ہے- دنیا میں ھیرو اور ولن کی کہانی بہت بِکتی ہے- بھارت کی کہانی میں بھارت اپنے آپ کو ھیرو پیش کرتا ہے اور پاکستان کو بھارت کے خلاف خطرہ- اس سے بی جے پی کو تین فوائد حاصل ہوتے ہیں – اندرون ملک انتہاء پسندی کو ہہوا دے کر الیکشن جیتنے میں آسانی ، کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کا جواز مل جاتا ہے اور مغربی ممالک سے اسلحے کی خریداری کا بہانا بھی- بھارت مغرب سے اسلحے کی خریداری کا سب سے بڑا بیوپاری ہے-اس طرح مغرب بھی خوش ، ھندو انتہاء پسند بھی خوش-بھارتی سینما اور بھارتی academia اس پراپیگنڈا کو آگے دنیا میں پھیلاتا ہے-

‏بھارت جنگ جیتے نہ جیتے، کہانی اچھی بیچتا ہے- پاکستان کا سینما اور انٹر ٹینمنٹ ٹی وی بھی معیشیت کی طرح کمزور ہے – ہم اپنی کہانی نہیں بیچ پائے جس کا فائدہ بھارت نے اٹھایا اور تقافتی محاذ پر پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا-
‏بھارت نے ابھینندن کی سبکی کے زخم پر مرہم رکھنے کے لئے ایک نئی فلم بنائی ہے “fighter” –
‏ایک اور فلم ” رکشکھ ” بھی رواں ھفتے ریلیز ہوئی ھے- یہ بھی پراپیگنڈا فلم ہے- الیکشن سے عین پہلے اسی طرح کی مزید فلمیں سینما کی زینت بنائیں گے تاکہ ہندو انتہاء پسندی کو بڑھاوا دے کر الیکشن میں ووٹ حاصل کیا جا سکے-

‏ 2010 سے آج تک چا لیس سے زائد بھارتی فلمیں اور ان گنت ویب سیریز پاکستان کے خلاف بنائی گئی ہیں- یہی کہانی بھارت پوری دنیا کو بھی سنا رھا ہے –

‏یہ میری رائے نہیں ایک تحقیق شدہ حقیقت ہے –
‏ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایک طالب علم نے بھارتی فلم انڈسٹری پر ۲۰۱۸ میں پی ایچ ڈی کے لئے ایک مکالہ لکھا تھا اس نے صرف چار بھارتی فلموں کو مقالے کا حصہ بنایا ” 26/11″ ،” بے بی “،
‏” ویلکم ٹو کراچی” ، اور ” فینٹم” – مقالے میں طالب علم نے تحقیق کے مروجہ طریقوں سے یہ ثابت کیا ہے بھارتی فلم انڈسٹری کس طرح پاکستانی عوام، ریاست اور اداروں کو دھشت گردوں کا سہولت کار پیش کرتی ہے- ان کی فلموں کے ڈائیلاگ اور کہانی کسی تحیقیقی عمل سے نہیں گزرتی سیدھی باکس آفس پر جاتی ہے اور ھٹ کروا دی جاتی ہے- عوام کو ورغلانے کے لئے سٹارڈم کا سہارہ لیتے ہیں-

‏ھالی وووڈ نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ان کی افغانستان پر بننے والی درجنوں فلمیں اور ویب سیریز صرف الزامات کا پلندہ ہے- قابل ذکر سیریزھوم لینڈ، فلموں میں ، کیپٹن امریکا، آئرن مین؟ جی جو، ماسک 2- ہیں
‏⁦‪#Propaganda‬⁩ ⁦‪#India‬⁩ ⁦‪#FighterFilm

close