*نیپرا نے بجلی 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی*
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ اگست 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے، جس کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا اور اضافی رقم اکتوبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔






