*بغیر توڑے انڈے کی تازگی کیسے معلوم کریں؟*
اکثر لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ بغیر توڑے کیسے پتہ چلے کہ انڈہ تازہ ہے یا نہیں؟ ماہرین نے چند آسان طریقے بتائے ہیں۔
ماہرین کے مطابق انڈے غذائیت سے بھرپور اور روزمرہ خوراک کا اہم حصہ ہیں، لیکن زیادہ عرصہ رکھنے یا غلط طریقے سے محفوظ کرنے پر خراب ہوسکتے ہیں۔
*چھلکے کا جائزہ لیں:*
تازہ انڈے کا چھلکا صاف، سالم اور قدرے کھردرا ہوتا ہے۔ بعض تازہ انڈوں پر قدرتی باریک تہہ بھی ہوتی ہے، البتہ دھلے یا پیک شدہ انڈوں پر اس کا نہ ہونا معمول کی بات ہے۔ جن انڈوں کے چھلکے ٹوٹے، چٹخے یا دبے ہوئے ہوں، یا سفیدی باہر نکل رہی ہو، یا غیر معمولی دھبے اور پھپھوندی ہو، انہیں نہ خریدیں۔
*ہلا کر دیکھیں:*
انڈے کو ہاتھ میں پکڑ کر ہلکے سے ہلائیں۔ تازہ انڈہ اندر سے مضبوط محسوس ہوتا ہے اور زردی و سفیدی کی حرکت محسوس نہیں ہوتی، جبکہ پرانے انڈے میں خلا بڑھنے سے حرکت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔






