پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ؟

پاکستان میں 22 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئی قیمت کے مطابق پیٹرول 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 393 روپے 75 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل 422 روپے 08 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 15 مرتبہ کمی اور 28 مرتبہ اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 مرتبہ کمی اور 31 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سے منسلک ہے، جہاں خطے میں کشیدگی کے باعث عالمی تیل مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور گزشتہ نرخ برقرار رہتے ہیں۔