سونا سستا ہوگیا، آج فی تولہ قیمت کتنی گر گئی؟جانیے

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 40 ڈالر کم ہوکر 4,268 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,000 روپے کی کمی ہوئی۔ اس کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 49 ہزار 336 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 85 ہزار 233 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 6,802 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔