پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کیا ہیں؟ جانئے

پاکستان میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئی قیمت کے مطابق پیٹرول 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

حکومت کی جانب سے 10 ستمبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 12 مرتبہ کمی اور 21 مرتبہ اضافہ ہوچکا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 مرتبہ کمی اور 23 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رکھنے کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔