مہنگائی کا نیا طوفان! گھی، آئل، چاول اور چینی پہنچ سے باہر

لاہور (آن لائن) لاہور کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج برقرار ہے، جس کے باعث سفید پوش طبقے کے لیے گھر کا گزارا چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنیادی راشن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جبکہ گھی، آئل، چاول اور چینی کی قیمتیں صارفین کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

مارکیٹ میں گھی 490 سے 520 روپے فی کلو جبکہ چاول 320 سے 520 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ چینی کی قیمت 160 سے 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔