ملک میں گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 27 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران شمالی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1555 روپے رہی، جو اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.63 فیصد کم ہے۔ گزشتہ ہفتے یہ قیمت 1565 روپے فی بوری تھی۔
اسی طرح جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1539 روپے ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ہفتے کے 1547 روپے کے مقابلے میں 0.53 فیصد کم ہے۔
شہروں کے لحاظ سے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1532 روپے، راولپنڈی 1535، گوجرانوالہ 1600، سیالکوٹ 1500، لاہور 1590، فیصل آباد 1550، سرگودھا 1582، ملتان 1591، بہاولپور 1560، پشاور 1573 اور بنوں میں 1490 روپے رہی۔
جنوبی علاقوں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1470 روپے، حیدرآباد 1519، سکھر 1600، لاڑکانہ 1523، کوئٹہ 1520 اور خضدار میں 1600 روپے ریکارڈ کی گئی۔






