عوام کے لیے بڑی خوشخبری، ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی

اسلام آباد (آئی این پی) اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 27.71 فیصد تک بڑی کمی کردی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 19.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی۔ اس سے قبل سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 25.84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اسی طرح سوئی سدرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 18.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ سوئی سدرن سسٹم پر سابقہ قیمت 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اوگرا کے فیصلے کے بعد دونوں گیس سسٹمز کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔