سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے قابو، بڑا اضافہ

لاہور (آئی این پی) لاہور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دکانداروں کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں 100 سے 150 روپے فی کلو تک بڑھ گئی ہیں۔

دکانداروں کے مطابق کدو 150 سے بڑھ کر 200 روپے، گوبھی 150 سے 220، بند گوبھی 150 سے 250 اور میتھی 300 سے بڑھ کر 400 روپے فی کلو ہوگئی۔

شملہ مرچ کی قیمت 300 سے 350 روپے، پیاز 120 سے 200 جبکہ ٹماٹر 200 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

پھلوں کی پیٹیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ سیب کی پیٹی 2 ہزار سے بڑھ کر 3 ہزار روپے، آم کی پیٹی 3 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار روپے جبکہ انگور کی پیٹی 4500 سے بڑھ کر 5 ہزار روپے ہوگئی۔ آڑو کا 6 کلو کارٹن 950 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ سبزیاں اور پھل منڈی سے ہی مہنگے داموں مل رہے ہیں جس کے باعث پرچون قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔