کاروباری افراد کے لیے اہم خبر

سمال شاپ کیپرز سکیم کے تحت چھوٹے دکانداروں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کے لیے ہفتہ وار فالو اَپ کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور فیلڈ فارمیشنز کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔

 

چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی سمال شاپ کیپرز سکیم پر مؤثر عملدرآمد اور زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن یقینی بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

 

سکیم کے تحت رجسٹریشن کے عمل سے متعلق ہفتہ وار فالو اَپ لیا جائے گا، جبکہ چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو اپنی جوریڈکشن میں تاجروں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ تاجروں کو سکیم میں رجسٹریشن، ٹیکس ادائیگی اور عملی طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے فالو اَپ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ ان اجلاسوں میں متعلقہ تجارتی تنظیموں اور سمال شاپ کیپرز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو بھی شرکت کی دعوت دی جا سکے گی۔

 

چھوٹے دکانداروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لیے فیلڈ فارمیشنز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 

اجلاسوں کے دوران سمال شاپ کیپرز سکیم کے رجسٹریشن کے طریقہ کار، ٹیکس ادائیگی کے مراحل اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی آگاہی فراہم کی جائے گی، تاکہ دکاندار سکیم سے مستفید ہونے کے لیے آسانی سے رجسٹریشن مکمل کرسکیں۔