عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب 10 گرام سونا 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھی ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 415 ڈالر ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث زیورات خریدنے والے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ صرافہ بازار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ بلند قیمتوں کے باعث سونے کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے اور بیشتر خریدار صرف ضرورت کے تحت ہی خریداری کر رہے ہیں۔






