جمعرات، 6 اگست 2026 کے لیے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق درجہ اول امرود 190 روپے فی کلو، سفید خوبانی 320 روپے فی کلو، کیلا 215 روپے فی درجن، آم انور رٹول 345 روپے فی کلو، پپیتا 305 روپے فی کلو اور آلو بخارا 400 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
سبزیوں میں درجہ اول آلو 35 روپے فی کلو، پیاز 110 روپے فی کلو، چائنہ لہسن 235 روپے فی کلو، دیسی لہسن 140 روپے فی کلو، فارمی کھیرا 190 روپے فی کلو، بھنڈی 170 روپے فی کلو، دیسی لیموں 140 روپے فی کلو اور تھائی لینڈ ادرک 350 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
گوشت اور انڈوں کی قیمتوں کے مطابق بکرا (مٹن) 1500 روپے فی کلو، گائے (بیف) 1200 روپے فی کلو، زندہ برائلر مرغی 314 روپے فی کلو، برائلر مرغی کا گوشت 475 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے 268 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔





