انا للہ و انا الیہ راجعون ، اہم رکن اسمبلی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی

**رانا محمد فیاض کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہارِ تعزیت**

پنجاب اسمبلی کے رکن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے آبپاشی رانا محمد فیاض کی ہمشیرہ انتقال کر گئی ہیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج ضلع سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے گاؤں شاہ حسین میں ادا کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رانا محمد فیاض کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔