سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں اضافہ

کراچی (آئی این پی) پاکستان اور عالمی منڈی میں دو روز بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 76 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 215 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 50 ڈالر کا ہو گیا۔