آٹا مزید مہنگا ، 5 کلو کا تھیلا کتنے روپے کا ہوگیا ؟

شہر کی اوپن مارکیٹ میں معیاری آٹے کی قیمتوں میں تاحال کمی نہیں آ سکی، جبکہ نجی کمپنیوں کے 5 کلوگرام آٹے کے پیک بدستور مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔

مارکیٹ میں 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 900 سے 1000 روپے میں دستیاب ہے، جس کے باعث صارفین کو آٹا 190 سے 200 روپے فی کلو کے حساب سے خریدنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ معیاری آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔