اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران پولیس نے اشتہاری قرار دینے سے متعلق کارروائی مکمل ہونے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، جبکہ دونوں کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔






