برائلر گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

لاہور: شہر میں برائلر گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات برقرار ہیں۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 22 روپے فی کلو کمی کے بعد 446 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ زندہ برائلر مرغی 15 روپے کمی کے بعد 308 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت 266 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں کئی مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ سے تقریباً 20 روپے فی کلو زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے، جس پر شہریوں نے متعلقہ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔